میلبورن ،5اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق بلے باز جسٹن لینگر نے سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن کو اپنے کرکٹ کیریئر کا سب سے زیادہ خطرناک بالر بتایا۔ لینگر نے انکشاف کیا ہے مرلی دھرن کے خلاف کھیلنے سے پہلے وہ رات کو چین سے سو بھی نہیں پاتے تھے۔ لینگر سے پوچھا گیا تھا کہ اپنے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ ڈر کن کن گیند بازوں سے لگتا تھا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے مرلی دھرن کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا سری لنکا کے مرلی دھرن، بہت سے لوگوں کو اس سے حیرانی ہو سکتی ہے، لیکن ایک سپن بالر ہوتے ہوئے بھی اس کے خوف کی وجہ سے میں نے بہت راتیں بغیر سوئے ہوئے گزاری ہیں
۔لینگر نے بتایا کہ مرلی کا بولنگ ایکشن عجیب تھا، جو ریکارڈ میں رکھنے کے لئے بہت اچھا ہے لیکن جب اس کے ہاتھ سے گیند چھوٹ کر آتی تھی، تو یہ کسی جادوگر کی طرح ہوتی تھی، میرا دماغ جانتا تھا کہ یہ آف اسپن گیند ہی ہوگی، لیکن جس طرح سے وہ بال چھوڑتا تھا وہ لیگ اسپنروں کی طرح لگتی تھی، جسٹن لینگر نے سری لنکاکے خلاف کھیلے 8 ٹیسٹ میچوں میں 35 کے اوسط سے رنز بنائے، وہ مانتے ہیں کہ مرلی کی بالنگ پر بیٹنگ کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔اپنی زبردست بولنگ سے مرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔
آسٹریلیا کا اس سابق بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں، تو اس کا سامنا کرنا بالکل کسی برے خواب کی طرح ہوتا تھا، وہ بہت ایکیوریٹ بولنگ کرتا تھا اور میلوں دور سے سپن کرانے کی صلاحیت رکھتا تھا، وہ ناقابل یقین مسابقتی تھا،تاہم لینگر نے سری لنکا کے خلاف جو 8 ٹیسٹ میچ کھیلے، ان میں سے 6 بار ہی مرلی دھرن نے ان میچوں میں حصہ لیا اور ان 6 میچوں میں مرلی صرف 2 بار ہی لینگر کا وکٹ لینے میں کامیاب ہو پائے۔ اس کے باوجود لینگر انہیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا سب سے زیادہ خطرناک بولر مانتے ہیں۔